حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے آیت اللہ محمد حسین نجفی رحمة الله عليه کی رحلت پر تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
آیت اللہ محمد حسین نجفی کی رحلت کی خبر سن کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔
اس فاضل و باعمل عالم دین نے سالہا سال بالخصوص نجف اشرف میں کئی برجستہ اساتید سے کسب فیض کیا اور پھر اپنے وطن واپسی پر تبلیغ دین اور امت کی اصلاح اور انہیں مختلف عقیدتی انحرافات سے بچانے سمیت پاکستان میں معارف اہل بیت علیہم السلام کی حفاظت اور ان کے انتشار کا بیڑا اٹھایا۔
اس فقیہ بزرگوار کی متعدد تالیفات اور شاگرد ان کے وہ باقیات صالحات ہیں جو انہوں نے اپنے بعد چھوڑے ہیں۔
میں اس عالم ربانی کی رحلت پر تمام مسلمانوں، پاکستان کے شیعہ اور خصوصا ان کے شاگردوں، عقیدتمندوں اور ان کے خانوادہ محترم کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال سے ان کے حضرت سیدالشہداء علیہ السلام کے ساتھ محشور ہونے اور پسماندگان کے صبر و اجر کے لئے دعاگو ہوں۔
قم - ناصر مکارم شیرازی
5 ستمبر 2023ء